پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور انتظامیہ کی مبینہ کرپشن کے باعث گرانفروشی عروج پر، عوام پریشان

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و مبینہ کرپشن کے باعث گرانفروشی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، عام آدمی گذربسر مشکل سے مشکل تر ہونے کے سبب شدید پریشانی کا شکار ہے۔

کراچی میں من مانی قیمتوں پر اشیاء کی فروخت سے متوسط و غریب طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ سرکار کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آگیا۔ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و مبینہ کرپشن کے باعث گرانفروشی کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا۔ دودھ ، گوشت ، چکن ، سبزی اور پھل سمیت دیگر اشیاء من مانی قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں۔ سرکاری نرخوں کی لسٹ پر عملدرآمد کہیں نظر نہیں آتا۔

ہول سیل مارکیٹوں ، مرکزی بازاروں ، سبزی و فروٹ منڈی میں سرکاری عملداری نہ ہونے کے سب دکانداروں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ کاکردگی دکھانے کیلئے انتظامیہ کے نمائشی اقدامات کا خمیازہ بھی عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ جرمانہ کی رقم بھی اشیاء مزید مہنگی بیچ کر عوام سے وصول کی جاتی ہے۔

سابقہ افسران کی طرح موجودہ کمشنر کراچی بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کی غیرفعالیت و مبینہ کرپشن پر حکومت نے بھی خاموشی اختیار رکھی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں