امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام آ گیا، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، قدر 176 روپے 98 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 127.99 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 45083.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران 0.28 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 8 کروڑ 98 لاکھ 31 ہزار 188 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں