آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدے پر بات چیت کا پلان ہے: وزیر خزانہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایف ایم) سے اربوں ڈالر کے نئے قرض معاہدے پر بات چیت کا پلان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیا قرض پروگرام پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت ہوگا، پہلے معاہدے کی ایک اعشاریہ 10 ارب ڈالر کی حتمی قسط اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام سے پاکستان میں مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا، آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے ایک پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا، پاکستان کی ترقی اور معیشت میں بہتری کی رپورٹس عالمی ادارے دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا، اصلاحاتی ایجنڈا آگے بڑھائیں گے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت خسارے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ جون تک مکمل کر لیا جائے گا، ٹیکس وصولیوں میں اضافے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ نجی شعبے میں تجربے کو معاشی استحکام کیلئے بروئے کار لائیں گے، پاکستان کی ترقی کیلئے انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کو بھی 15 فیصد تک لے جانا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں