روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں مسلسل اضافے کے بعد اج ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر 278روپے 44 پپسےپر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں