وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر کار، موٹر بائیک، ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی لائسنس کی فیسیں 25 فیصد بڑھا دی گئیں، ارجنٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کو بھی 2 ہزار روپے اضافی جمع کروانا ہوں گے۔

اے آئی جنرل ڈویلپمنٹ کی جانب جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ڈارئیونگ لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی کے ٹیسٹ کی مد میں بھی اضافی فیس جمع کروانا ہو گی ،موٹر کار موٹر بائیک 200 ایل ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کی 3 سو ہیوی ڈرائیونگ ٹیسٹ فیس 500 روپے مقرر کر دی گئی۔

علاوہ ازیں لائسنس منظوری کیئلے این او سی فیس بھی 1 ہزار روپے مقرر کر دی گئی، اے آئی جنرل ڈویلپمنٹ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن متعلقہ اداروں کو ارسال کردیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں