ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ200روپے کی معمولی کمی

کراچی :(دنیا نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی ہے، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 2 ہزار 332 ڈالر فی اونس ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے گزشتہ روزفی تولہ سونےکی قیمت 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 686 روپےاضافےسے 2 لاکھ7 ہزار 47 روپے ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں