نیب نے رواں برس 7 ارب روپے ریکور کر کےقومی خزانے میں جمع کرادیئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جنوری سے جولائی 2024 کے دوران 7 ارب روپے کی رقم ریکور کر کے قومی و صوبائی خزانوں میں جمع کرا دی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کرکے بھاری رقوم برآمد کر چکا ہے، نیب نے 2.1 ارب 30 کروڑ 34 لاکھ  ایک ہزار 48 روپے وفاقی حکومت کے خزانے میں جمع کرائے۔

اعلامیہ کے مطابق نیب نے 25 کروڑ 98 لاکھ 52 ہزار 692 روپے سندھ حکومت، 13 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 951 روپے پنجاب حکومت، 5 لاکھ روپے پختونخوا حکومت جبکہ 4 کروڑ 35 لاکھ 97 ہزار 325 روپے بلوچستان حکومت کے خزانے میں جمع کرائے۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے کے 34 واقعات میں 21 ہزار 760 خاندانوں میں 4 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی، نیب نے مختلف تحقیقات، پلی بارگینز کے ذریعے رقوم اکٹھی کی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں