عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
لندن: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، خام تیل کی قیمتیں دسمبر 2021 سے بھی کم سطح پر آگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 69.08 ڈالر فی بیرل ہوگئی، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ مئی 2023 کی سطح سے بھی نیچے آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی 65.82 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔