روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 44 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔