سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 159 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 491 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 315 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 4 ارب 70 کروڑ 97 لاکھ 64 ہزار 998 روپے مالیت کے 15 کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 179 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں