کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات تشکیل ، عبدالعلیم خان چیئرمین مقرر
اسلام آباد :(دنیا نیوز)وزیراعظم نے چار رکنی کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات قائم کردی۔
کابینہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کابینہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے ، وزیر تجارت،وزیر مملکت خزانہ ارکان میں شامل ہیں جبکہ کمیٹی کو 25 دسمبر تک اصلاحات کا ٹاسک دیدیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانے کی سفارشات تیار کرے گی، مجموعی اصلاحات پر فاسٹ ٹریک پر عمل درآمد کے لئے پالیسی بنائے گی اور آسان، کاروبار ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق تجاویز دے گی۔
دوسری جانب کمیٹی اصلاحات کے لئے ابتدائی فہرست کی تیاری کے لئے شعبوں کی نشاندہی کرے گی، کمیٹی کو لیگل رجسٹری کے قیام کی مانیٹرنگ کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا۔