بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری ہیں: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی صنعت کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مراعات سے فائدہ اٹھائیں، چین نے پاکستان کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، صنعتی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے چین کی کامیابی قابل تقلید ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں