پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ایک موقع پر 375 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 18 ہزار 147 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔
تاہم کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 34 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 29 کروڑ 86 لاکھ 61 ہزار ایک سو روپے مالیت کے 19 کروڑ 34 لاکھ 74 ہزار 26 شیئرز کا لین دین ہوا۔