پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 589 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 609 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 506 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 4.87 فیصد کا اضافہ ہوا، تائیوان کے ایس ای انڈیکس میں ایک فیصد کی تیزی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تقریباً ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 3 فیصد مندی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.29 فیصد کمی، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.17 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں