سالانہ ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری، بھارت بدستور سرفہرست، پاکستان کی تنزلی
دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی، جس میں بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔
رینکنگ میں جنوبی افریقا نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جنوبی افریقا کے 102 جبکہ پاکستان کے 98 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
سری لنکا چھٹے، افغانستان ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بنگلادیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں پوزیشن پر ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2027 کیلئے ٹاپ 8 ٹیمیں براہِ راست کوالیفائی کریں گی، تاہم جنوبی افریقا اور زمبابوے میزبان ہونے کے باعث پہلے ہی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔