اسرائیل کے لبنان میں حملے،51 افراد شہید، درجنوں زخمی
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کے لبنان میں حملے، مختلف علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران درجنوں افراد شہید کر دیئے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی افواج نے قلاویہ اور تبنین میں طبی مراکز نشانہ بنایا، اسرائیلی حملوں میں مزید 51 افراد شہید، درجنوں زخمی ہوئے جن میں دو طبی کارکن بھی شامل ہیں۔
میڈیا کے مطابق 2 مارچ سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد 2 ہزار 800 سے زائد ہوگئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے طیبہ میں اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا، لبنان کی مزاحمتی تنظیم اور صیہونی فورسز کی جھڑپوں میں 18 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ کے مطابق حزب اللہ کے جدید ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کیلئے بڑا چیلنج بن گئے، اسرائیلی فوج حزب اللہ کے جدید ایف پی وی ڈرونز کا مقابلہ نہیں کر پا رہیؕ
حزب اللہ فائبر آپٹک تاروں سے منسلک خصوصی ڈرونز استعمال کر رہی ہے، انسانی کنٹرول میں ہونے کے باعث اسرائیلی جیمنگ سسٹمز ڈرونز کو روکنے میں ناکام ہیں۔
حزب اللہ کی ایف پی وی ڈرون سے اسرائیلی آئرن ڈوم بیٹری کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔