بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 10 سال کی کم ترین سطح پر
نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی سٹاک مارکیٹ پر اعتماد تیزی سے کم ہونے لگا۔
عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے مودی کے سٹاک مارکیٹ کے بڑے دعوؤں کی حقیقت دکھا دی۔
بھارتی مالیاتی ڈیٹا بینک نیشنل سکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈ کے مطابق بھارت میں کل سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے کے ساتھ 2016 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی، بھارتی سٹاک مارکیٹ ابھرتی معیشتوں کی منڈیوں میں اپنی اہمیت کھو چکی ہے۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پچھلے تین سال میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا کی معیشت بھارت سے آگے نکل گئی ہے، کئی بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز پچھلے 10 سال میں 20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ گئے ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران جنگ سے پیدا ہونے والی مشکلات نے بھارت کا معاشی مستقبل تباہ کر دیا، مودی کی کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی مسلسل کم ہو رہی ہے۔