مشرق وسطیٰ میں غیریقینی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی قیمتیں تین ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.16 ڈالر اضافے سے 91.03 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.53 ڈالر بڑھ کر 85.03 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات کم ہونے اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں ممکنہ طویل رکاوٹ کے خدشات نے عالمی منڈی میں سپلائی سے متعلق تشویش بڑھا دی ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، اس لیے خطے میں کشیدگی برقرار رہنے یا جہاز رانی میں مزید رکاوٹ کی صورت میں خام تیل کی قیمتوں پر اضافی دباؤ آنے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments