سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار

کرکٹ

سڈنی: (دنیا نیوز) سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

مبینہ طور تشدد کے واقعے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو سڈنی میں ان کے گھر سے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، رپورٹس کے مطابق گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جبکہ گرفتاری آج کی گئی ہے۔

مائیکل سلیٹر سے اس معاملے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ مائیکل سلیٹر اس سے پہلے بھی خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ رکھنے کے الزام میں خبروں میں آچکے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں