وائنٹن ڈی کوک نےسیاہ فاموں سے اظہار یکجہتی کرنے سے انکار پر معافی مانگ لی

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) سیاہ فاموں سے نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے گھٹنے ٹیک کر اظہار یکجہتی کرنے سے انکار پر کوائنٹن ڈی کوک نے معافی مانگ لی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ میں کوائنٹن ڈی کوک نے بلیک لائیو میٹر مہم پر تحفظات کے باعث کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس پر شائقین اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا جس پر ساؤتھ افریقن کرکٹ بورڈ نے انکوائری کا آغاز کردیا تھا، پروٹیز کھلاڑی ڈی کوک نے ساتھی کھلاڑیوں اور شائقین سے معذرت کر لی ہے۔

اپنے بیان میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے نسلی امتیاز کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے، اگر ان کے گھٹنے ٹیکنے سے کسی کی اصلاح ممکن ہے اور لوگوں کی زندگی بہتر ہوسکتی ہوتو وہ خوشی سے یہ کرنے لئے تیار ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں