نئی ٹیسٹ رینکنگ: فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی آٹھویں سے پانچویں نمبر پر آگئے
دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی آٹھویں سے پانچویں نمبر پر آگئے۔
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین شاہ آفریدی 7 وکٹیں حاصل کر کے رینکنگ کی ٹاپ فائیو میں شامل ہوگئے۔ فاسٹ بولر حسن علی کی رینکنگ میں پانچ درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ 16 ویں سے 11 ویں نمبر پر اگئے۔
Pakistan stars have made BIG gains in the latest ICC Test Rankings!! pic.twitter.com/TFgy0SMjMM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 1, 2021
اوپننگ بلے باز عابد علی کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری، عابد علی 48 ویں سے 20 ویں نمبر پر آگئے۔ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے۔