بھارتی بکیوں نے بلیک میل کیا اور نشہ آور اشیا کھلائیں: برینڈن ٹیلر کے انکشافات

کرکٹ

ہرارے:(دنیا نیوز) زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹر برینڈن ٹیلر نے بھارتی بکیوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کئے کہ بکیوں کی جانب سے نہ صرف بلیک میل کیا گیا بلکہ نشہ آور اشیا بھی کھلائی گئیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں برینڈن ٹیلر نے کہا کہ مجھے بھارتی بزنس مین نے ٹی 20 لیگ کے لیے دعوت دی اور کہا کہ 15 ہزار ڈالر ملیں گے۔

بھارت میں مجھے ڈنر پر لے جایا گیا جہاں نشہ آور چیز کھلائی گئی اور بعد میں ویڈیو دکھا کر فکسنگ کے لیے بلیک میل کیا گیا۔

زمبابوین وکٹ کیپر بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کو سب تفصیلات بتا دی ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جو فیصلہ کرے گی اُسے قبول کروں گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں