آسٹریلیا کے تمام بہترین کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کی امید ہے: محمد وسیم

کرکٹ

اسلام آباد :(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ امید ہے آسٹریلیا کے تمام بہترین کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ 2 سال سے بہت محنت کی ہے، آسٹریلوی ٹیم پاکستان آ رہی ہے اور پاکستان کی ٹی 20 ٹیم بہت مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے آسٹریلیا کے تمام بہترین کھلاڑی پاکستان آئیں گے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے اور آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں