ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ، پی سی بی نے ویمن کیمپ کا اعلان کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کیمپ کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے زیر اہتمام ویمن کیمپ 25 مارچ سے ملتان میں شروع ہو گا، ایمرجنگ کیمپ میں 27 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔

13 روزہ کیمپ کی سربراہی سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن کمال کریں گے، اکیڈمی کے دیگر کوچز میں محتشم راشد اور محمد کامران حسین شامل ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں