قومی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلرز کے سپیشلائزڈ کیمپ کا آج سے آغاز

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سپن باؤلرز کا سپیشلائزڈ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آج سے شروع ہوگا۔

دورہ سری لنکا اور مستقبل کے چیلنجز کی تیاری کے لیے سپن باؤلرز کا خصوصی کوچنگ کیمپ 10 سے 15 جون تک جاری رہے گا۔

اگلے ماہ پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے سری لنکا جائے گی، کیمپ کے پہلے دن کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔

کیمپ میں ابرار احمد، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود سمیت 12 سپنرز کو طلب کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان اور عابد علی سمیت 14 بیٹرز کو بھی بلایا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں