اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 157 رنز سے شکست دیدی

کراچی: (دنیا نیوز) اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 157 رنز سے شکست دے کر مسلسل چھٹی فتح حاصل کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان عبدالرزاق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر الیاس اور جنید خلیل نے شاندار اوپنگ سٹینڈ فراہم کیا۔

دونوں نے نصف سنچری سکور کی، الیاس نے 66 اور جنید نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ امجد علی نے بھی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 68 رنز بنائے۔

پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، ہانگ کانگ کے سارو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم لفٹ آرم سپنر عبد القادر کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم 171 کے سکور پر آؤٹ ہوگئی،عبدالقادر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ہانگ کانگ کی جانب سے نوید خواجہ 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان ٹیم ساتواں میچ کل یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں