تمام کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ کلیئر، آسٹریلیا میں بہترین نتائج دینگے: محمد حفیظ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے، امید ہے کھلاڑی بہترین نتائج دینگے۔

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے ذمے داریاں دیں، تنقید کا جواب ضرور دوں گا، آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے، چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا ہے سب اس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے، تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کےلیے بےتاب ہیں، سب کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے، بہتر نتائج لے کر آئیں گے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ سٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے، ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترکارکردگی والوں کوعزت دی گئی، این اوسی پالیسی بھی بہت جلد کلیئریٹی کے ساتھ سامنے آئے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں