آف سپنر ساجد خان کو آسٹریلیا کا ویزا مل گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی آف سپنر ساجد خان کو آسٹریلیا کا ویزا مل گیا۔

پاکستانی باؤلر ساجد خان کو ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا بھجوانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، آف سپن باؤلر آج رات کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہونگے جہاں سے وہ آسٹریلیا جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ساجد خان کو ابرار احمد کے بیک اپ کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابرار احمد آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کھیلتے ہوئے پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور اب وہ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں