بلے پر فلسطینی پرچم لگانے کا معاملہ، اعظم خان کا ردعمل سامنے آگیا
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی20 کپ کے میچ میں بلے پر فلسطینی پرچم کا سٹیکر لگانے کی وجہ سے جرمانہ عائد ہونے کے معاملے پر قومی کرکٹر اعظم خان کا ردعمل سامنے آگیا۔
لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بلے پر فلسطینی پرچم کا سٹیکر لگانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اعظم خان نے کہا کہ یہ چیپٹر اب بند ہوچکا ہے، پی سی بی کے پروٹوکول کی وجہ سے بات نہیں کرسکتا۔