بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز: بھارت نے قومی ٹیم کو 46رنز سے ہرا دیا

دبئی :(دنیا نیوز) بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے قومی ٹیم کو 46رنز سے ہرا دیا۔

دبئی میں جاری بلائنڈ کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دوسرے بلائنڈ ٹی 20 میچ میں46 رنز سے شکست دے دی۔

گرین شرٹس 225رنز کے تعاقب میں 6وکٹوں پر178رنز بنا سکی ،بھارت نےدوسرا میچ جیت کر بلائنڈ سیریز 1-1سے برابر کردی، قومی ٹیم کے محمد سلمان 58، بدر منیر 30 ، نثار علی 25رنز بنا سکے۔

بھارت نے 3وکٹوں پر 224رنز بنائے تھے، سنیل رمیش86رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیے گئے، پاکستانی قونصیلٹ جنرل دبئی حسین محمد دوسرے میچ کے مہمان خصوصی تھے، تیسرا اورفیصلہ کن ٹاکرا 25فروری کو ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں