نئے ویژن کے تحت کام شروع ہو چکا، پاکستان کرکٹ میں میرٹ پر فیصلے ہونگے: محسن نقوی

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ میں بہتری اور نئے ویژن کے تحت کام شروع ہو چکا، انشاء اللہ پاکستان کرکٹ میں میرٹ پر فیصلے ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے فٹنس کے مسائل ہیں، کوچز میں جلد بڑا بریک تھرو کریں گے، میرٹ پر فیصلوں کے ساتھ کوشش کریں گے کہ بہترین نتائج بھی سامنے لائیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی میں بہت کام ہونے والا ہے، انشاء اللہ آئندہ چند روز میں بھر پور کام شروع ہوگا، پی سی بی میں سفارشی کلچر اور من پسند کی پالیسی نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے ملاقات کے دوران میں نے اپنا تجربہ شیئر کیا اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمت دے اور کامیاب کرے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آج بطور نگران وزیراعلیٰ میرا آخری روز ہے، جس طرح صوبے کی خدمت کی، اس سے بڑھ چڑھ کر پی سی بی میں کام کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں