سیالکوٹ، فیصل آباد کے ہائی پرفارمنس سینٹرز پی سی بی کے حوالے

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے دو جدید ہائی پرفارمنس مراکز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے کر دیئے۔

پی سی بی کو دو ہائی پرفارمنس سینٹر دینے کا فیصلہ کرکٹ کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ اور فیصل آباد کے ہائی پرفارمنس سینٹرز میں جدید ترین سہولتیں ہیں، دونوں ہائی پرفارمنس سینٹرز کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ بھی ہیں۔

دو ہائی پرفارمنس سینٹرز ملنے کے بعد پی سی بی کے پاس ہائی پرفارمنس سینٹرز کی تعداد 5 ہو گئی ہے، پی سی بی دونوں نئے سینٹرز میں ایونٹس اور کوچنگ پروگرامز کی منصوبہ بندی کرے گا۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان نے کہا ہے کہ میں پی سی بی کو دو ہائی پرفارمنس سینٹرز سونپنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، یہ جدید ترین سہولتیں پاکستان میں کرکٹ کی تربیت کے معیار کو نمایاں طور پر بلند کریں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں