حسن علی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق فاسٹ باولر حسن علی نے دوسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر لوگوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

انسٹاگرام پوسٹ پر حسن علی نے بتایا کہ نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں،بیٹی کا نام ’’ہیزل حسن علی‘‘ رکھا ہے، آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ حسن علی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش اپریل 2021ء میں ہوئی تھی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں