ٹیسٹ سیریز: بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

رانچی: (ویب ڈیسک) بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا اور سیریز میں 1-3 کی ناقابلِ شکست برتری بھی حاصل کرلی۔

رانچی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف ہوم ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، آخری اننگز میں بھارتی کپتان روہیت شرما 55 اور شبمن گل 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 353 رنز بنائے جبکہ بھارتی ٹیم جواب میں 307 رنز بناسکی۔

برتری کے ساتھ میدان میں اترنے والی انگلش ٹیم دوسری اننگز میں بھارتی سپنرز کا مقابلہ نہ کرپائی اور 145 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، پہلی اننگز میں 90 اور دوسری اننگز میں ناقابلِ شکست 39 رنز بنانے والے دھروو جوریل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو 1-3 کی برتری حاصل ہوگئی، سیریز کا آخری میچ 7 مارچ سے دھرم شالہ میں شروع ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں