پی ایس ایل: آج قلندرز اور سلطانز میں جوڑ پڑے گا
![](https://img.dunyanews.tv/news/2024/February/02-27-24/news_big_images/794385_54001304.jpg)
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 14 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی، لاہور قلندرز کی ٹیم آج ایونٹ کا اپنا چھٹا میچ کھیلے گی۔
قلندرز اب تک 5 میچز کھیل کر تاحال فتح کی تلاش میں ہیں، ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 4 میں فاتح رہی جبکہ ایک میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔