پاکستان کو ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کو ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔

بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت سید سلطان شاہ نے کی۔

اجلاس میں نیوزی ساوتھ افریقہ ویسٹ انڈیز انڈیا سری لنکا نیپال اور بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی جبکہ آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے۔

دوسری جانب انڈیا کو پہلے ٹی 20 ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، ایونٹ دسمبر 2025 میں تجویز کیا گیا ہے، اجلاس میں قوانین میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں