اپنی پرانی ویڈیوز دیکھ کر غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی: اسامہ میر

لاہور: (ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر اسامہ میر نے کہا ہے کہ اپنی حالیہ پرفارمنس سے پریشان تھا، پرانی ویڈیوز دیکھ کر اپنی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

لاہور قلندر کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہ رہا تھا اس لیے کارکردگی میں تسلسل نہیں آرہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل اکرم میں بہت مہارت ہے وہ مثبت انداز میں چیزوں کو لیتا ہے ڈبیو غیر معمولی رہا ہے وہ جلد پاکستان کے لیے کھیلتا ہوا دکھائی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہمیں بھی کراؤڈ کی سپورٹ ملی، شروع میں نروس تھا لیکن امی کی طرف دیکھا تو حوصلہ ملا وہ پہلی مرتبہ میچ دیکھنے آئیں اور میں نے 6 وکٹیں لیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں