نئی ٹیسٹ رینکنگ : بابر کی ایک درجہ تنزلی، شاہین کی ترقی

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کی مزید ایک درجے تنزلی جبکہ شاہین آفریدی کی ترقی ہوگئی۔

نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرا جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کا دو درجے ترقی کے بعد تیسرا نمبر ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ باؤلرز میں بھارت کےجسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن ہے اور پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں