عامر کا بابر اعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سنچری پر ردعمل

لاہور: (ویب ڈیسک) شاہینوں کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف شاندار سنچری پر ردعمل سامنے آگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی، بابراعظم نے اپنے مخصوص انداز سے باہر نکل کر جارحانہ کھیل پیش کیا جس نے انہیں جیت کی امید دلوائی۔

سابق کپتان کے ساتھ اپنے رشتے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ساتھ تھے تب بھی اچھا رشتہ تھا اور اب بھی ہے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے ہمیشہ مثبت تنقید کی، کبھی کسی سے ذاتی ٹکراؤ نہیں رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں