متنازع فیصلوں سے شہرت پانیوالے امپائر کا کرکٹ کو 'گڈ بائے'

دبئی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان مخالف فیصلوں کے باعث شہرت پانے والے جنوبی افریقی امپائر ماریس ایراسمس نے کرکٹ کے میدانوں کا خیر باد کہہ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ ماریس ایراسمس کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز آخری اسائنمنٹ ہو گی، انہوں نے 80 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 43 ٹی 20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔

ایراسمس نے 18 ویمن ٹی 20 میچز میں بھی فرائض انجام دیئے اور وہ 3 مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

جنوبی افریقی امپائر نے کہا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آئی سی سی کو بتایا دیا تھا، بڑھتی عمر کی وجہ سے مجھے ریٹائر ہونے کا نہیں کہا گیا۔

واضح رہے کہ ایراسمس جنوبی افریقا کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2022 میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر آئی سی سی کے ایلیٹ امپائر تنقید کی زد میں آئے تھے جبکہ پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کے اشارے پر نوبال کا سگنل دینے پر بھی انہیں کئی سابق کرکٹرز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں