کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار

کراچی: (دنیا نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ سے قبل کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بھی کئی کھلاڑیوں کے پیٹ میں تکلیف تھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ضرورت کے مطابق کھلاڑی پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں شام 7 بجے میدان میں اتریں گی، کراچی کنگز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر آج اپنا دوسرا میچ کھیل گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں