ڈائریکٹر پی آر وزیراعلیٰ آفس محمد رفیع اللہ کی خدمات پی سی بی کے سپرد

لاہور: (محمد حسن رضا ) ڈائریکٹر پبلک ریلیشن وزیراعلیٰ آفس محمد رفیع اللہ کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کر دی گئیں۔

نگران وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے محمد رفیع اللہ کی خدمات پی سی بی کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، محمد رفیع اللہ کو پی سی بی میں سینئر جنرل منیجر میڈیا کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر پی آر او محمد رفیع اللہ 12 سال سے وزیراعلیٰ آفس میں بطور ڈائریکٹر پی آر او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، وہ 33 سال سے محکمہ تعلقات عامہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

محمد رفیع اللہ نے 6 سابق وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے طور پر کام کیا، شعبہ صحافت میں ایک وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈائریکٹر پی آر او کی بہترین خدمات کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خدمات مانگی تھیں، جس کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے خدمات پی سی بی کو سونپ دی گئی ہیں اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں