معروف کرکٹر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی پیدائش

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختربیٹی کے باپ بن گئے۔

راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے شعیب اختر نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میکائیل اور مجدد کو اب ایک بہن بھی مل گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے۔

 

کرکٹ کی تاریخ میں تیزترین بال کرانے کا ریکارڈ رکھنےو الے سابق فاسٹ باؤلر نے پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے اور اس کی پیدائش آج 19 شعبان 1445 ہجری کو عین نماز جمعہ کے وقت ہوئی ہے۔

 یاد رہے شعیب اختر کے ہاں یہ تیسری اولاد ہے، اس سے پہلے ان کے دو بیٹے میکائیل اور مجدد ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں