آئرلینڈ نے افغانستان کو ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح سمیٹ لی

ابوظہبی: (دنیا نیوز) آئرلینڈ نے افغانستان کو ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔

افغانستان اور آئر لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا واحد ٹیسٹ آئر لینڈ نے جیت لیا، آئر لینڈ نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

آئر لینڈ نے 111 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، آئر لینڈ کی جانب سے اینڈی بالبرنی 58 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، لورکن ٹکر نے 27 اور پال اسٹرلنگ نے 14 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے نوید زدران نے 2 وکٹیں حاصل کیں، افغانستان نے پہلی اننگز میں 155 جبکہ دوسری اننگز میں 218 رنز بنائے۔

آئر لینڈ نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے تھے، آئر لینڈ نے افغانستان کو ٹیسٹ میں پہلی بار شکست دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں