پی ایس ایل9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دیدی

لاہور(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت شان مسعود نے کی جبکہ ملتان سلطانز کو محمد رضوان لیڈ کررہے تھے، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، محمد رضوان نے 58 اور رضا ہینڈرکس 13 رنز بناکر پویلین لوٹے، عثمان خان نے 59 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی، شعیب ملک نے 38، شان مسعود 36 اور محمود نواز 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد علی، ڈیوڈ ویلی، خوشدل شاہ اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں 7 میچز کھیل کر6 میں فاتح رہی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

کراچی کنگز ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے 6 میچز میں سے صرف2 میں ہی فتح حاصل کر سکی جبکہ 4 میچز میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس طرح کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ 

کراچی کنگزکا سکواڈ

 

ملتان سلطانز کا سکواڈ

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں