وسیم اکرم بھی بابر کے معترف، تعریفوں کے بل باندھ دیے

لاہور: (ویب ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے معترف نکلے۔

ایک انٹرویو کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم سے سوال کیاگیا کہ بابراعظم کو باؤلنگ کروانے سے متعلق آپ کی حکمت عملی کیا ہوتی؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کا شمار دنیا کے تین ٹاپ بلےبازوں میں ہوتا ہے اور اچھے شارٹس کھیلتے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم بالکل برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی طرح ہیں، وہ کوئی ہٹر نہیں جو ایک خراب گیند پر وکٹ گنوادیں بلکہ اچھی گیندوں پر اچھے شارٹس کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تینوں بلے باز باؤلرز کو وکٹ لینے کا بہت کم موقع دیتے ہیں ،البتہ آپ ابتدائی اوورز میں انہیں اٹیک کریں تاکہ اندازہ ہو کہ وہ سیٹ ہیں یا مشکل میں؟ پھر آپ کو وکٹ مل سکتی ہے کیونکہ کبھی کبھارپچ سے بھی باؤلرز کو مدد ملتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں