بارش کے دوران کھلاڑیوں کی سرگرمیاں، حفیظ اور وسیم کی لب کشائی

لاہور: (ویب ڈیسک)میچ میں بارش کے وقفے کے دوران کھلاڑیوں کی سرگرمیوں سے متعلق پروفیسر حفیظ اور وسیم اکرم نے لب کشائی کردی۔

سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ ہمارے دور اور آج میں بہت فرق ہے البتہ ڈریسنگ روم کے اندر فون کی اجازت نہیں ہوتی تو کھلاڑی عموماً بارش کے وقفے کے دوران بات چیت کرکے دل بہلاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم لوگ بارش کے وقفے کے دوران تاش یا کوئی اور کھیل کھیلا کرتے تھے تاکہ خوشگوار ماحول پیدا ہو۔

اس موقع پر محمد حفیظ نے بتایا کہ بارش کے باعث کھلاڑیوں میں مایوسی ہوتی ہے کیونکہ کہ وہ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن جب وقفہ لمبا ہو تو یہ مشکل ہوتا ہے لیکن اگر یہ مختصر ہو تو زیادہ تر وہ ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں اور چائے، کافی پر گزارا کرتے ہیں۔

حفیظ نے مزید کہا کہ منیجر فون لے لیتا ہے جو کہ کھلاڑیوں کیلئے فائدہ مند ہے کیونکہ کھلاڑی سوشل میڈیا پر کسی الجھن کا شکار نہیں ہوتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں