اننت امبانی کی شادی میں شرکت، پولارڈ کی تصویر سوشل میڈیاپر وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ درمیان میں چھوڑکرکراچی کنگز کے بلے باز کیرون پولارڈ بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹےاننت امبانی کی شادی میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر جام نگر میں ایشیا کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا ملکی اور عالمی میڈیا میں چرچہ ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات شریک ہیں،کراچی کنگز کے لیے کھیلنے والے کیرون پولارڈ چند روز کے لیے اس شادی میں شرکت کے لیے جام نگر پہنچ چکے ہیں۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولارڈ 4 مارچ کو راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے، بھارت پہنچنے کے بعد انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، شادی کے موقع پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے پولارڈ نے مسرت کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں