سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا عیدالفطر پر مبارکباد کا پیغام

نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے عیدالفطر کے موقع پر سابق کھلاڑیوں کے نام مبارکباد کا پیغام دیا۔

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرعیدالفطر کے حوالے سے اپنا پیغام ٹوئٹ کیا، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سچن ٹنڈولکر کی جانب سے عید مبارک ہو۔

اپنے ٹوئٹ میں کرکٹر سچن ٹنڈولکرکا کہنا تھا کہ حقیقی خوشی تحفےمیں نہیں بلکہ ان لوگوں کی موجودگی میں ہے جو ہماری زندگیوں کو روشن کرتے ہیں، دنیا بھر میں عید منانے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے مجموعی طور پر 664 بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلےاور 34,357 رنز بنائے، جبکہ کافی عرصہ تک سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس رہا جو گزشتہ سال بھارت کے ہی بیٹر ویرات کوہلی نے توڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں