پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی تفصیلات طلب

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) میں سیاسی بنیادوں پر کی گئی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ مانگا ہے جبکہ ملازمین کی تعلیمی اسناد اور دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اگلے ہفتے اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا اور لابنگ یا سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ادارے میں سمارٹ ٹیم اور سمارٹ آپریشنز کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں